اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق چیئرمین عمران خان نے بالآخر نو مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر ان فوٹیجز کی روشنی میں پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث پائے گئے تو میں معافی بھی مانگوں گا، ان لوگوں کو پارٹی سے بھی نکالوں گا اور انہیں سزا بھی دلواؤں گا۔
عمران خان نے کہا کہ کیا صرف آئی ایس پی آر کی عزت ہے، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں ہے؟ مجھے رینجرز نے گھسیٹا، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








