لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنما شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد شیریں مزاری کی اڈیالہ کے باہر سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ حکومت پست ترین سطح تک گرتی جارہی ہے۔
Strongly condemn Shireen Mazari’s arrest from outside Adiala after her release orders were issued by the court.
This regime is sinking to new lows . Her health is fragile and subjecting her to this ordeal by rearresting her despite courts giving her bail is simply trying to break…— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2023
انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کی صحت کی صورتحال نازک ہے، عدالتوں کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود انہیں دوبارہ گرفتار کر کے اس آزمائش کا نشانہ بنانا محض ان کی اعصاب شکنی کی کوشش ہے۔
90 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، عمران خان نیب راولپنڈی میں آج پیش ہوں گے
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا حوصلہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ ان میں ایسے کئی لوگوں سے زیادہ ہمت ہے جن سے آج تک میرا اپنی زندگی میں واسطہ پڑا ہے، تاہم ملک تیزی سے بنانا ریپبلک بنتا جا رہا ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے حکم پر رہا کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








