کراچی: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، سیاستدانوں اور دیگر اہم شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پاک یو اے ای تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کراچی میں عشائیہ دیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔
افغان وزیر خارجہ کا پاکستانی سیاستدانوں کے اعزاز میں عشائیہ
اماراتی سفیر کے عشائیے میں وزیرِ محنت سندھ سعید غنی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، کویت، قطر، بحرین، عمان اور دیگر ممالک کے سفارت کار اور دیگر شخصیات بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔
سفیرِ عرب امارات حماد عبید ابراہیم الزابی نے عشائیے کا اہتمام امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی رہائش گاہ پر کیا جس میں اعلیٰ صوبائی حکام کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
عشائیے کے دوران پاک عرب امارات تعلقات سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ دو طرفہ تجارت کے فروغ، نئے تجارتی منصوبوں اور پاکستان کی مالی امداد سمیت دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اماراتی سفیر نے کہا کہ جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے ہمیشہ خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن سے دوری کا احساس نہیں ہونے دیتی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








