عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلایا، فرخ حبیب

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلایا، فرخ حبیب
عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلایا، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو اوورسیز پاکستانی عزیز ہیں اسی لئے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلایا، 30ارب ڈالرکی ترسیلات زر پاکستان آرہی ہیں۔

آئندہ سال 35ارب ڈالر سے بھی بڑھ جائیں گی زرداری،بلاول،مریم صفدر آئیں دیکھیں کنونشن میں فارن فنڈنگ والے بیٹھے ہوئے ہیں، جو گڑھا پی ٹی آئی کے لئے کھودا گیا اس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی خود گرے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نیاتوار کو تین روزہ اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اوورسیز کنونشن میں شریک اووسیزپاکستانی حقیقی طور پرمہمان خصوصی ہیں، زرداری،بلاول،مریم صفدر کو دعوت ہے کہ وہ آئیں دیکھیں کنونشن میں فارن فنڈنگ والے بیٹھے ہوئے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ہم اس لیڈر کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں جہاں پر ہم اپنا سینا چوڑا کر کے فخر سے بات کرسکتے ہیں عمران خان اور ان میں فرق ہے، وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے 40سالہ کمائی بیرون ملک سے کرکٹ میں کی اور عمران خان کے ڈر سے ڈاکوؤں کا گلدستہ آپکو نظر آرہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کو منی لانڈرنگ،جائیدادیں بنانا اوربیرون ملک علاج، لوٹ مار کر کے مفروری پسند ہیں جبکہ عمران خان کو اوورسیز پاکستانی عزیز تھے اس لئے عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلایا۔

انہوں نے کہا کہ 30ارب ڈالر کا ترسیلات زر پاکستان آرہا ہے،آئندہ سال یہ 35ارب ڈالر سے بھی بڑھ جائیگا جس سے پاکستان کی معیشت مزید بہتر ہوگی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ سپریم کورٹ سے صادق امین عمران خان ہوتے ہیں،40سالہ ریکارڈ پیش کرتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اوورسیز کیلئے پاور آف اٹارٹی، وراثتی سرٹیفکیٹ میں آسانی پیدا کی گئی،سبز پاسپورٹ کی عزت کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کے دل میں جذبہ حب الوطنی ہے، جب سے عمران خان اقتدار میں آئے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو مزید عزت سے دیکھا جارہا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے جارہا ہے،اقوام متحدہ کا فورم ہو یا کوئی بھی عالمی فورم ہو وہاں اسلاموفوبیا کا سامنا تھا، وزیر مملکت نے کہا کہ یہ کرپٹ لوگ ایبسلیٹو ناٹ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کے مفادات آڑے آتے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان امن کا داعی ہے،انھیں سب باتوں کا پتہ ہے، ہم کسی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے، اپنے تعلقات کو بہتر چاہتے ہیں،فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے آزارانہ خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، انھیں پرچیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا، عامر لیاقت وزیر اعظم سے ناراض

وزیر مملکت نے کہا کہ اپوزیشن جتنی مرضی عدم اعتماد لیکر آئیں، عمران خان پر اعتماد پلس ہونے جارہا ہے، ماضی میں یہاں پر ڈرون حملوں کی اجازت اپنے دستخطوں سے دی جاتی رہی، اب وہ دور چلا گیا ہے، وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان پاکستانیوں کی عزت اور تکریم کے لئے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔

Related Posts