عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پروگرام بنا رکھا تھا، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پروگرام بنا رکھا تھا، مریم نواز
عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پروگرام بنا رکھا تھا، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پروگرام بنا رکھا تھا،مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ چار سال سے جاری ہے، حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی 167 کے علاقے گرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشکلات کا احساس ہے، عوام کو جب بھی تکلیف ہو گی عوام عوام کے درمیان ہوں گے۔

مریم نواز کا گرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں فتنہ خان جلسہ کر رہا ہے، پورے پاکستان میں اتنے لوگ اکٹھے نہیں ہوئے جتنے گرین ٹاؤن میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں ہیں، یہ مسائل عمران خان کے پیدا کردہ ہیں، انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتی ہوں کہ ان مسائل سے عوام کو ہم نکالیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان جگہ جگہ جا کر حکومت کے خاتمے کا رونا روتا ہے، حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانا پڑیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پروگرام بنا رکھا تھا، پنجاب کے عوام کو بھی نہیں پتہ تھا کہ ان پر فرح گوگی مسلط ہے۔

مزید پڑھیں:میں اپنے ملک کے اداروں کیخلاف جنگ کرنے نہیں نکلا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کہتا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں ابھی مزید اور بڑھیں گی، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فجر کی نماز پڑھ کر آپ کی خدمت میں لگ جاتا ہے۔

Related Posts