صفائی کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی، صبا قمر

تازہ ترین

تازہ ترین

صفائی کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی، صبا قمر
صفائی کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی، صبا قمر

کراچی:پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صباء قمر کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی میں صفائی کی اہمیت پر گفتگو کی ہے۔صباء قمر نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی۔انٹرویو کے دوران اداکارہ نے سیر حاصل گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کا طریقہ بتادیا

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرے لئے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو، میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں۔

Related Posts