لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے مجھے سب کچھ دیا آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، ہم اپنے پیارے نبیؐ کی امت ہیں اپنی حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممکنہ گرفتاری سے قبل جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ قوم نے اپنے حقوق کی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے۔ پولیس مجھے پکڑنے آگئی ہے، ان کا خیال ہے عمران خان جیل چلا گیا تو قوم سو جائے گی، آپ لوگوں نے ان کوغلط ثابت کرنا ہے۔
My message to the nation to stand resolute and fight for Haqeeqi Azadi & rule of law. pic.twitter.com/bgVuOjsmHG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2023
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوتا ہے یا یہ مار دیتے ہیں تو بدترین غلامی کو کبھی قبول نہیں کرنا،ایک آدمی اس ملک کے فیصلے کر رہا ہے آپ نے ان کے فیصلے کبھی تسلیم نہیں کرنے، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔
مزید پڑھیں:ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں خون خرابہ نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر پولیس اور کارکنان کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی جانب سے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








