اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ریلی راولپنڈی سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پہنچ گئی، جہاں وہ اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ احتجاج بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2 جولائی کو امپورٹڈ حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرینگے۔
گزشتہ روز عمران خان کی زیرِصدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد، پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ سے اسلحہ بردار شخص گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








