شہر قائد میں آندھی اور موسلا دھار بارش کا خطرہ ٹل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شہر قائد میں آندھی اور موسلا دھار بارش کا خطرہ ٹل گیا
شہر قائد میں آندھی اور موسلا دھار بارش کا خطرہ ٹل گیا

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں آج شام سے آندھی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی جس کا اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر قائد میں اب آندھی کا امکان نہیں، شہر میں آج ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ مشرقی سندھ میں مون سون سسٹم کا کچھ حصہ زمین پر اورکچھ سمندر میں ہے، سسٹم کو خلیج بنگال سے وہ سپورٹ نہیں مل رہی جس کی امید تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا الرٹ جاری

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کل تیز بارش سے متعلق موسمیاتی جائزے کے بعد مزید پیش گوئی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کراچی میں آج شام مختلف علاقوں سے تیز بوندا باندی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

Related Posts