سیکورٹی خدشات، عمران خان کو لاہور جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سیکورٹی خدشات، عمران خان کو لاہور جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا مشورہ
سیکورٹی خدشات، عمران خان کو لاہور جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا مشورہ

لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں سیکورٹی خدشات ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا خط میں کہنا تھا کہ عمران خان لاہور میں مینار پاکستان جلسے میں شریک نہ ہوں، کیونکہ مینار پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر عمران خان کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کی افواہوں میں کتنی سچائی ہے؟

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد وفاقی حکومت ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف نے پہلا جلسہ پشاور اور دوسرا جلسہ کراچی میں کیا تھا اور اب تیسرا جلسہ کل مینار پاکستان لاہور میں ہونے جارہا ہے۔

Related Posts