پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیرترین اور علیم خان سے اختلافات کے بارے میں کھل کر بات کردی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پاڈکاسٹ میں سابق وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کیلئے بہت جدوجہد کی ہے اور دونوں گیارہ سال پہلے پارٹی میں آئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پر چینی کمیشن بنانے پر اختلافات کا آغاز ہوا جبکہ علیم خام نے دریائے راوی میں 300 ایکڑ اراضی لے لی، جس کو وہ قانونی قرار دلوانا چاہتے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ دونوں سابق رونماؤں کیلئے کرپشن کوئی اہمیت نہیں رکھتی اس لئے دونوں نے ن لیگ کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان دونوں افراد کا بھی نظریہ میرے جیسا ہوتا تو آج وہ میرے ساتھ ہوتے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ علیم خان پر نیب کے بھی کیسز تھے جبکہ ان کا نام پنڈورا باکس میں بھی آیا تھا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے غیرملکی مراسلے پر حکومت کےانکوائری کمیشن قائم کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ صرف آزاد عدلیہ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کو تسلیم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشیت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کے مشورے درکار نہیں، خرم دستگیر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








