ملکی معیشیت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کے مشورے درکار نہیں، خرم دستگیر

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکی معیشیت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کے مشورے درکار نہیں، خرم دستگیر
ملکی معیشیت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کے مشورے درکار نہیں، خرم دستگیر

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو تباہی کی اس انتہا تک پہنچانے والوں کے مشورے درکار نہیں، 4 سال تک ملک کو تباہ کرنے والے ٹولے کو اپنی سیاست کی فکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے ذمہ دارعمران خان ہیں، آپ جاتے ہوئے 27 بجلی یونٹس بند کر کے گئے، 27 بجلی یونٹس کو وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں دوبارہ چلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال پوچھنے والوں کو معاشی تباہی، ریکارڈ خساروں اور تاریخی مہنگائی کا جواب دینا چاہیے، اقتدار میں کھادا سمگل اور بلیک کرنے والوں کو آج کسان یاد آ گئے۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ اقتدار میں پیسے بنانے والے آج اپوزیشن میں باتیں بنا رہے ہیں،  معیشت کو تباہی کی اس انتہا تک پہنچانے والوں کے مشورے درکار نہیں، 4 سال تک ملک کو تباہ کرنے والے ٹولے کو اپنی سیاست کی فکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے غیر ملکی مراسلے پر حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کردیا

 اُن کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہرمہینے اضافے کا معاہدہ کرکے آج مشورے دے رہے ہیں، 4 سال آپ کام کرتے تو آج قوم کو اتنی تکلیف اور معیشت کی اتنی تباہی نہ ہوتی۔

Related Posts