پی ٹی آئی نے غیر ملکی مراسلے پر حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے غیر ملکی مراسلے پر حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کردیا
پی ٹی آئی نے غیر ملکی مراسلے پر حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے غیرملکی مراسلے پر حکومت کےانکوائری  کمیشن قائم کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ صرف آزاد عدلیہ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کو تسلیم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ صرف وہ کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو اور کمیشن کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

مزید برآں فرح خان کے معاملے پر فواد چوہدری نے کہا کہ فرح  گوگی پر الزام کوئی نہیں ہے اور اس کے خلاف پریس کانفرنس روزانہ ہورہی ہے، حکومت کو عمران خان کے خلاف کچھ مل نہیں رہا اس لیے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اگر فرح خان نے کرپشن کی ہے تو اس پر کیسز کیوں نہیں بنائے جارہے؟

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن کا سربراہ ایسا شخص ہو گا جس پر کسی کو شک نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے فرح گوگی کو تحقیقات کیلئے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بیرون ملک سازش نہیں ہوئی، جب اپنے اتحادی چھوڑ گئے تب آپ کو یاد آیا کہ بیرونی سازش ہوئی؟ جلسوں کا شیڈول بھی  اپنی بے نامی فرح کو بچانے کاپریشر ہے۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ افسران کے ذریعے پیسے کمائے گئے، ایک ایک تفصیل آ چکی ہے، صبح شام بیرون ملک سازش کا تماشا فرح گوگی بچاؤ تحریک ہے، پھر انہیں بلا کر یہ نہیں بتایا جاتا کہ آپ نے سازش کی۔

Related Posts