عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی حمایت کردی، ہر صورت ساتھ دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے۔

یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کل رات اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا، ایک صوبے کے وزیر اعلی کو اٹھا کر آپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے ساتھ ایسا کر کے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے کہ آپ بغاوت کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے کون سی بغاوت کی ہے؟ علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اور میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے، اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے،  پہلے ہی بلوچستان آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

Related Posts