سترہ سال کی قید پر ردِعمل، بانی پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ میں اپیل کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 17سال کی قید اور 1کروڑ 60لاکھ سے زائد جرمانے کی سزاؤں پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے وکیلوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی نے اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد عبادت ہے اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کیلئے میں شہادت کیلئے بھی تیار ہوں۔ پاکستان میں لکھے لکھائے فیصلے پڑھ کر سنائے جارہے ہیں۔

گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کا فیصلہ میرے لیے نئی بات نہیں۔ جج نے بغیر ثبوت اور قانونی تقاضے پورے کیے جلد بازی میں فیصلہ سنایا۔ ہمارا یا ہمارے وکلا کا مؤقف نہیں سنا گیا۔ مجھے اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

بانی پی تی آئی نے کہا کہ جیل میں ہر قیدی ٹی وی دیکھ سکتا ہے لیکن بشریٰ بی بی پر اور مجھ پر ٹی وی دیکھنے کی بھی پابندی لگا دی گئی۔ جیل حکام میرے خاندان کی بھیجی گئی کتابیں روک لیتے ہیں۔ یہ غیر انسانی السوک مجھے میرے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور آئین کی بحالی کیلئے انصاف لائرز فورم اور وکلا کا سامنے آنا ناگزیر ہے۔ نظامِ انصاف ہی عوام کو تحفظ دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ معاشی یا اخلاقی ترقی ممکن نہیں۔ مجھے سلمان صفدر اور ٹیم پر اعتماد ہے جو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے۔

Related Posts