پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری بیٹی کی ماں بن گئیں۔ انہوں نے مداحوں کو بچے کے نام سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق معروف سیاستدان عون چوہدری کی اہلیہ نور بخاری نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد اپنے چوتھے بچے کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے، جس کا نام انہوں نے “دعا زہرہ” رکھا ہے۔ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ نومولود کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نور بخاری نے ایک قرآنی آیت کا ترجمہ بھی شامل کیا اور سوشل میڈیا صارفین سے دعاؤں کی اپیل کی۔ صارفین اور شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس میں انہیں مبارکباد دی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ نور بخاری نے درجنوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مجھے چاند چاہیئے، بلی، کوئی پیسہ نو پرابلم، اور عشق پازیٹو شامل ہیں اور ان کی فنی صلاحیتوں کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔
دوسری جانب عون چوہدری کا شمار ملک کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے مختلف اوقات میں اعلیٰ عہدوں پر کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








