پنجاب آرٹس کونسل نے اسٹیج اداکارہ زارا خان پر تقریباً دو سال تک کسی بھی تھیٹر میں پرفارم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل نے زارا خان کی مسلسل غیر اخلاقی پرفارمنس پر انہیں اسٹیج پر آنے سے روک دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق زارا خان کو متعدد بار غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ باز نہ آئی۔
پنجاب آرٹس کونسل ان پردوسال تک تھیٹرپرپرفارم کرنے کی پابندی لگادی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق زارا خان اب دو سال تک پنجاب کے کسی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








