عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن
عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر پولیس نے بنی گالہ میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

تفصیالات کے مطابق جب سرچ آپریشن کیلئے پولیس بنی گالہ میں پہنچی تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی، جس پر پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ صرف سرچ آپریشن کیلئے آئے ہیں کارکنوں کو کچھ نہیں کہیں گے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور بھی بنی گالہ پہنچے اور کہا کہ یہاں سب ٹھیک ہے۔ شہبازگِل نے بھی کہا کہ سب خیریت ہے، پولیس بنی گالہ سے واپس جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو تھریٹ کے باعث علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

دوسری جانب عمران خان کے گزشتہ روز ملتان جلسے میں مریم نواز پر کیے گئے تبصرے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطلابہ کردیا۔

آصف علی زردای نے مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے بیان کی مذمت کی اور انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہ گریں، مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز مجھے کسی نے مریم نواز کے خطاب کا کلپ بھیجا جس میں اس نے بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، جس پر میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم میرا نام لیتی ہو۔

Related Posts