مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان
مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان

میانوالی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو ٹیپ ریلیز ہوگی جس میں چار لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے، ان چار لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے، اگر مجھے کسی نے قتل کیا تو یہ لوگ کہیں گے مذہبی جنونی نے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی تاریخ کی بد ترین قدرتی آفت، 8 اکتوبر2005ء کے زلزلے کو 17 سال مکمل

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے نیب، ایف آئی اے پر اپنے لوگ بٹھا کر کیسز ختم کرائے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں، یہ ہرطرف مار کھا رہے ہیں اور جعلی آڈیوز بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آڈیوز لیک کی جا رہی ہیں، ن لیگ نے جعلی ویڈیوزبنائی ہوئی ہیں جس کی ماہر مریم نواز ہیں، میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہو جائیں گے۔

Related Posts