حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ ان کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے 28 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں ابوعبیدہ نے کہاکہ ہمارے مجاہدین غزہ کی پٹی میں لڑائی کے تمام محاذوں پر 28 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ان کے مطابق مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی صیہونی قابض فوج کو ٹینک شکن راکٹوں سے نشانہ بنایا اور اینٹی پرسنل ڈیوائسز اور صفر فاصلے سے ان کے ساتھ تصادم ہوا، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
بیان کے مطابق مجاہدین نے فوجی مراکز پر بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے حملے کیے اور صیہونی ادارے کے اندر مختلف اہداف اور مختلف رینج کے راکٹوں کے ساتھ شدید گولاباری کی۔
مجاہدین نے بیت حنون میں سرنگوں میں سے نکل کر صہیونی فوج پر بموں اور مشین گنوں سے حملہ کیا، جس سے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








