قسام بریگیڈز کی اسرائیل میں گھس کر کامیاب کارروائی

تازہ ترین

تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی فوج کیخلاف مضبوطی سے مزاحمت کرنے والے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے تمام علاقوں میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں الشیخ رضوان محلے میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی رسد کو نشانہ بنایا، جس میں قابض فوج کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے غزہ سے باہر اسرائیلی سرحدوں میں گھس کر یہودی آبادکاروں کی مقبوضہ بستی کبوتز نیریم پر حملہ کیا۔ اس نے غزہ کی پٹی کے مشرقی محاذ میں 5 اسرائیلی ٹینکوں اور 5 عملہ بردار ٹرکوں کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

اسرائیل کے شدید حملے، غزہ میں جنگ بندی کے بعد مزید 700فلسطینی شہید

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب درجنوں اسرائیلی ٹینک، فوجی بردارگاڑیاں اور بلڈوزر جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے شمال میں واقع قصبے القرارہ میں گھس آئے۔

عینی شاہدین نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ زمینی فوجی آپریشنز کے دوران اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور دیگر فوجی گاڑیوں کو خان یونس کے مشرق میں گھستے دیکھا گیا ہے۔

درجنوں ٹینک القرارہ قصبے میں دو کلومیٹر تک داخل ہوئے اور صلاح الدین روڈ کے مکمل طور پر بند ہونے کے بعد اس کے دونوں اطراف میں متمرکز ہو گئے۔ یہ غزہ کو شمالا جنوبا آپس میں ملانے والی سب سے بڑی سڑک ہے۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے شمالی اور وسطی علاقوں پر بمباری جاری رکھی۔  سوموار کے روز اس نے دَیر البَلَح پر پُرتشدد حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ بیت لاھیا کے شمال میں واقع بے گھر لوگوں کے ایک اسکول کو نشانہ بنایاجس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

Related Posts