لندن: برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں چاقو بردار شخص نے نمازِ عید کے دوران 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا، ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی حالت نازک ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی نیوٹن اسٹریٹ پر واقع مرکزی جامع مسجد مدنی میں نمازِ عید ادا کی گئی جس کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے ساتھ بیٹھے نوجوان کو اچانک حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد حملہ آور کے گھر چھاپہ مارا گیا، اس دوران 3 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ پولیس کی دوسری چھاپہ مار کارروائی میں حملہ آور کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
ریسکیو حکام نے زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جس کی حالت تشویش ناک ہے، زخمی ہونے والے شخص کے اہل خانہ کی جانب سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:عراق کے جنوبی شہر اربیل میں آئل ریفائنری پر میزائل حملہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








