بغداد:عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے باعث ریفائنری کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عراق کے جنوبی شہر اربیل میں ملک میں اہم آئل ریفائنری پر میزائل حملے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے باعث ریفائنری کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کردستان ریجنل گورنمنٹ کی انسداد دہشتگردی فورس کے مطابق اتوار کے روز کار اربیل کی کار آئل ریفائنری پر 6 میزائل فائر کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق عراق کے علاقے برطلہ سے فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک میزائل ریفائنری کے مرکزی ٹینک کو لگا تاہم واقعے کے بعد صورتحال کو فوری سنبھال لیا گیا۔
مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری، اپریل کے دوران بچوں سمیت 26 کشمیری شہید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








