کراچی:سندھ کے گورنر کی تقرری کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 5 نام وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بطور وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اتحادی جماعتوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، تاکہ حکومت کے اتحادی راضی رہ سکیں۔
گورنر سندھ کی تقرری کے معاملے پرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم آفس کو کشور زہرا، عامر خان، عامر چشتی، وسیم اختر اور نسرین جلیل کے نام ارسال کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بیرون ملک واپسی پر گرفتاری سے روک دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








