کراچی میں ڈاکو اس قدر بے باک، جری اور بے خوف ہوگئے ہیں کہ نہ صرف سر عام جس کو چاہتے ہیں لوٹ لیتے ہیں، وہاں اب انہوں نے قانون کے رکھوالوں کو بھی پیٹنا شروع کر دیا ہے۔
شہر قائد میں ایم نائن موٹر وے پر واقع گڈاپ سٹی میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس افسر اور اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق تین ڈاکو سب انسپکٹر اور اہلکار کو مار پیٹ کر ان سے سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے سب انسپکٹر شہزاد اکبر اور اہلکار ذاکر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔
ڈاکوؤں کے موقع سے فرار کے بعد مضروب سب انسپکٹر اور اہلکار کو ضروری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








