تقریب میں پریانکا چوپڑا خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئیں اور اپنی شاندار موجودگی سے سب کی توجہ کا مرکز بنیں۔

تمنا بھاٹیا نے بھی اپنی دلکش شرکت سے ایونٹ کو مزید رنگین بنایا۔

سمنتا روتھ پربھو نے نیوی بلیو رنگ کے نفیس لباس میں شرکت کی جو ان کے خوبصورت اور دلکش انداز کو مزید نمایاں کرتا رہا۔

اداکارہ مرونال ٹھاکر نے سیاہ رنگ کے اسٹائلش لباس میں شرکت کی جس کا منفرد ڈیزائن آگے سے مختصر اور پیچھے سے طویل تھا، ساتھ ہی ہائی ہیل سینڈل نے ان کے انداز کو مزید نکھارا۔

خوشی کپور نے نیلی چمکتی ہوئی ڈریس پہن کر سب کو سنڈریلا کی یاد دلا دی اور سادہ جیولری کے ساتھ اپنے انداز کو مکمل کیا۔

مانوشی چلر نے آف شولڈر بلیک گاؤن میں شرکت کی جسے نہایت سادہ مگر پُرکشش جیولری کے ساتھ سجایا گیا۔

کیرتھی سوریش نے بلیک اینڈ وائٹ گاؤن میں نظر آئیں جس میں کارسیٹ اسٹائل کا نفیس ڈیزائن شامل تھا، نرم لہراتے بال اور ہلکی جیولری نے ان کے دلکش انداز کو مزید نمایاں کردیا۔

نمائش کے دوران ان ستاروں کے اسٹائلش اور شاندار انداز نے بلگری سرپینٹی انفینیٹو کی تقریب کو یادگار بنا دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








