پنجاب، کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ادویات کم پڑگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل
ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا کی شرح میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں ادویات کم پڑگئیں۔

مارکیٹ میں کورونا سے بخار کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

ادویات کی کمی کے باعث شہر کے مختلف بڑے میڈیکل اسٹورز میں بھی بخار کی دوا دستیاب نہیں ہے۔

میڈیکل اسٹورز پر بخار کی دوا کے ساتھ ساتھ خون پتلا کرنے والی، مرگی، درد، سکون اور ڈپریشن کی ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔

ادویات مینو فیکچررز انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ادویات کا خام مال منہگا ہونے سے سستی ادویات بنانا ممکن نہیں رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات سستے داموں فروخت نہیں کرسکتے۔

Related Posts