سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب سسر نے بہو کو کلہاڑی کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی شہریت رکھنے والی مقتولہ بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانے کی خواہشمند تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا،خاتون کا شوہر روزی گار کے سلسلے میں بحرین میں مقیم ہے۔
مقتولہ کے پاس آسٹریلیا کی شہریت بھی تھی،جس پر خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانا چاہتی تھی جب کہ سسر، بہو بچوں کے جانے پر رضا مند نہ تھے۔
مزید پڑھیں:پسند سے شادی کیوں نہ کروائی؟ بد بخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








