بحری جہاز سمندر برد ہونے سے ہزاروں بھیڑیں ڈوب گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

بحری جہاز سمندر برد ہونے سے ہزاروں بھیڑیں ڈوب گئیں
بحری جہاز سمندر برد ہونے سے ہزاروں بھیڑیں ڈوب گئیں

سوڈان: سواکن بندرگاہ پر مویشی لے جانے والا بحری جہاز ڈوبنے سے جہاز پر موجود ہزاروں بھیڑیں سمندر برد ہوگئیں۔

بندرگاہ حکام کا کہنا ہے کہ بھیڑیں سوڈان سے سعودی عرب برآمد کی جارہی تھیں۔ حادثے کی صورت میں بحری جہاز پر موجود تمام عملے کو بچا لیا گیا۔

حکام کے مطابق ہزاروں بھیڑوں میں سے صرف سات سو بھیڑوں کو بچایا جاسکا جن کی حالت بھی غیر ہے۔ برآمد کی جانے والی بھیڑوں کی مالیت ڈیڑھ کروڑ سعودی ریال بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کی چین کے قرض کی مدت میں دوباہ توسیع کی درخواست

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز میں گنجائش سے زیادہ بھیڑوں کو لے جانا حادثے کی وجہ بنا، 9 ہزار بھیڑوں کو لے جانے والے جہاز میں 15 ہزار 8 سو بھیڑیں سوار کی گئی تھیں۔

Related Posts