عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آگئی ہے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

نیب قوانین میں ترمیم سے چوروں کی کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی، شیخ رشد
نیب قوانین میں ترمیم سے چوروں کی کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی، شیخ رشد

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے۔ شکورشاد کا استعفیٰ معطل ہونے کے بعد سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ غربت مٹاؤ نہیں غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں۔ یہ انقلابی نہیں سیلابی ہیں۔ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آگیا ہے۔ امداد نہیں حکم نامے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے حکومت کے کہنے پر من گھڑت مقدمہ درج کیا، عمران خان کا دہشتگردی مقدمے میں جواب

شیخ رشید نے کہا کہ یہ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے۔ ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے۔ سامراجی پالیسیاں آ رہی ہیں ڈالر نہیں آرہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔ ریاست کی طاقت اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں۔ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آگئی ہے۔ قوم کی برداشت جواب دے گئی ہے۔

Related Posts