راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان 3 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان 3 لاکھ روپے کے طلائی زیوارات اور نقدی لوٹ کر فرار
راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان 3 لاکھ روپے کے طلائی زیوارات اور نقدی لوٹ کر فرار

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل پر جانے والے میاں بیوی کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ تشویشناک واقعہ تھانہ وارث خان کے علاقے قاسم آباد میں عدیل نامی شہری کے ساتھ گھر کے باہر پیش آیاجہاں پر مسلح ڈکیتوں نے انھیں اور اُن کی بیوی کو لوٹ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے عدیل نامی شخص کی اہلیہ سے سونے کی چوڑیاں اور طلائی زیورات چھین لیے اور گلی سے گزرنے والے دیگر شہریوں سے بھی لوٹ مار کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق مسلح ڈکیت 3 لاکھ کے طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے،بروقت اطلاع کے باوجود تھانہ وارث خان پولیس تاخیر سے پہنچی ۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں سلیمان نامی قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ قیدی سلیمان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے تشدد کے خلاف معزز جج کو خط لکھ دیا، جس میں اُس نے کہا کہ مجھ سے 25 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی، میرے پاس 4 ہزارروپے تھے جو کہ انھیں دے دیے۔

Related Posts