اسلام آباد: چینی سفارتخانے نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں، چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں۔
A friend in need is a friend indeed.The Chinese Govt, Military & Sisters cites, Red Cross Society of China & companies and common people…All walks of life in China are motivated to assist Pakistan in fighting the floods. In the face of disaster, China stands with Pakistan. pic.twitter.com/T9bqxudfOJ
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) September 30, 2022
چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیےحصہ لے رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
چینی سفارتخانے کے مطابق چین نے سیلاب زدگان کے لیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی، چینی حکومت نے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی جب کہ چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانےنے 17 ملین امداد دی، اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








