جنسی ہراسانی کیس، صدرِ مملکت کا ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

جنسی ہراسانی کیس، صدرِ مملکت کا ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم
جنسی ہراسانی کیس، صدرِ مملکت کا ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنسی ہراسانی کیس میں ملوث ہونے پر ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔

صدرِ مملکت نے ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی دیا ہے، ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسگی بمقام کار کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے خاتون کو ملازم نے ناجائز مطالبات کے ذریعے ہراساں کیاجس کیلئے سزا سنانی ضروری ہے، خواتین کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

صدر مملکت نے خاتون کو دی جانے والی رقم ملزم کی تنخواہ کے بقایا جات سے وصول کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 25 لاکھ روپے خاتون کو ملزم کے ہاتھوں مشکلات کے بدلے معاوضے کے طور پر دی جائے۔ ملزم نے خاتون ملازم کو شدید ذہنی اذیت دی اور اس کی ساکھ کو داؤ پر لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:

سچا دوست وہی ہے جو مصیبت میں کام آئے، چین کا پاکستان کیلئے پیغام

انہوں نے کہا کہ ملزم کا فعل واضح مثال ہے کہ کن طریقوں سے خواتین کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور وقت آگیا ہے کہ آئین کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت کی راہ ہموار کی جائے۔

Related Posts