کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ،مزید 35کیسز رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 81 کیسز رپورٹ
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 81 کیسز رپورٹ

کراچی:شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے دوران مچھروں کی بہتات کے باعث ڈینگی وائرس کے کیسز دوبارہ اضافہ ہونے لگا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں ضلع شرقی سے 14 اور ضلع وسطی 11 کیسز شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع جنوبی 5، ضلع ملیر2، ضلع کیماڑی میں بھی 2 جبکہ ضلع غربی میں 1 کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 459نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں ماہ اگست میں کراچی میں 342 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 1608 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے کہاکہ حیدرآباد سمیت سندھ میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Related Posts