زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر 8 ارب 5 کروڑ اور 35 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نگران وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ مجموعی زخائر کی مالیت 13 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

Related Posts