نگران وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت پہلا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ اور معاشی ٹیم نے نگران وزیر خزانہ کو ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں نگران وزیر خزانہ کو اہم معاشی اشاریوں کے رجحان سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد نگران وزیر خزانہ نے معاشی ڈسپلن یقینی بنانے اور معاشی عدم مساوات دور کرنے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وفاقی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی ورزا سے عہدوں کا حلف لیا۔

Related Posts