ایک بار پھر بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک بار پھر بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ
ایک بار پھر بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ

کچھ روز قبل موسم خوشگوار ہونے سے بجلی کے بحران میں کچھ کمی آئی تھی مگر ایک بار پھر بجلی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے۔

ملک میں بجلی کا بحران شدید ہونے سے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ کر 7 ہزار میگاواٹ سے بھی اوپر چلاگیا۔

بڑھتے بحران کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے، دیہات میں 11,11 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی جب کہ جنوبی پنجاب میں بھی بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔

 دوسری جانب شہر قائد میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، رات گئے ہونے والی لوڈشیڈنگ سے شہری بے حد پریشان ہیں۔

Related Posts