اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی اجازت دیدی جس پر 27.4 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے پاور سیکٹر کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن سے متعلق پیش کردہ سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021 کے تحت کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے یکساں صارف کے آخر میں ٹیرف برقرار رکھ سکتی ہے۔
ای سی سی نے سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن کی منظوری دیدی، اس کے ساتھ ساتھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کو اکتوبر تا دسمبر 2021ء کی مدت کے لیے صارفین سے فی یونٹ 1.55روپے وصولی کی اجازت بھی دے دی گئی۔ یہ رقم جولائی تا ستمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








