برطانیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، خاتون نے سورج کی تپش سے انڈا فرائی کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، خاتون نے سورج کی تپش سے انڈا فرائی کرلیا
برطانیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، خاتون نے سورج کی تپش سے انڈا فرائی کرلیا

برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کی شدت کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

 بڑھتی گرمی میں سورج کی تپش سے برطانوی خاتون نے اپنے باغ میں فرائی پین میں انڈا تلنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Georgia Levy (@georgia_levy_)

برطانوی خاتون جارجیا لیوی نے ایک خالی فرائی پین کو پتھر کے اوپر رکھا اور ایک گھنٹے کے لیے سورج کی تپش میں گرم ہونے کے لیے چھوڑ دیا۔ 

ایک گھنٹے بعد گھی ڈال کر انڈا تلا گیا تو کافی حد تک کامیابی ہوئی۔

جارجیا لیوی نے ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جسے صارفین نے خوب پسند کیا۔

واضح رہے لائبریری آف کانگریس کے مطابق انڈے کو پکانے کے لیے 70 سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر شدید گرمی میں بھی ایسا کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیے کچھ زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

Related Posts