مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات نے 26 جولائی تک مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سیالکوٹ، نارووال اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین ممالک میں سے چوتھے نمبر پر آگیا

مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ قلات میں بارش کے باعث متعدد گاؤں زیرِ آب آگئے۔ خالق آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج سے بارش ہوگی۔ 

محکمۂ موسمیات نے مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت 26 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے بھی متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔

پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے میں 23 سے 25 جولائی تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

Related Posts