مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں مہنگائی میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد پریشانی کا شکار ہے۔

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ پشاور میں فی کلو زندہ مرغی کی قیمت میں صرف ایک دن میں 25 روپے کی کمی آئی ہے۔

پشاور کی مارکیٹوں میں فی کلو زندہ مرغی 291 روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے جبکہ گزشتہ روز زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 316 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین ممالک میں سے چوتھے نمبر پر آگیا

دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی انچی اُڑان کے باعث ملک بھر میں سنگین نوعیت کے آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی منڈی میں پاکستانی تاجروں کو 370 ڈالر فی ٹن تک قیمت کی پیشکش کے باوجود پاکستانی امپورٹرز ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے سبب گندم کی نجی درآمد سے گریزاں ہیں، سرکاری سطح پر گندم کی درآمد بھی نہایت سست روی کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں ممکنہ طور پر تحریک انصاف کی حکومت تشکیل پانے کی امید میں پشاور کے فلورمل مالکان نے مہنگے داموں گندم کی خریداری روک دی ہے، انہیں امید ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی پنجاب سے خیبر پختونخوا کیلئے گندم آٹا کی ترسیل پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

Related Posts