پاکستان کیلئے تیل کی قیمتوں میں اضافہ بڑا معاشی خطرہ قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو پاکستان کیلئے  بڑا معاشی خطرہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پائیڈ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو مالی خسارے میں بھی اضافہ ہوگا۔ تیل مہنگا ہونے کے نتیجے میں ڈالرز کی قیمت، مہنگائی اور درآمدی بل میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 100ڈالر فی بیرل پر بجٹ سرپلس واضح طور پر کم ہوجائے گا۔ 120 اور 144ڈالر فی بیرل پر مالی دباؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ حکومت ٹیکس کلیکشن کے نظام کی بہتری پر توجہ دے اور غیر ضروری اخراجات کم کرے۔

انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کا کہنا ہے کہ ڈیجیتل مانیٹرنگ میں اضافہ کرکے ریونیو لیکیج روکی جاسکتی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے باعث پیٹرولیم لیوی میں کمی کی گنجائش محدود ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی مستقل چیلنج کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔حکومت کو آئل شاکس سے نمٹنے کی واضح اور پیشگی حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی۔

 

 

Related Posts