ایرانی تعلیمی ادارے یہود و نصاریٰ کے نشانے پر! چونکا دینے والی ویڈیو ریلیز کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے سائنسی اور تحقیقی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں

ایرانی ذرائع ابلاغ نے تہران کی معروف یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر ہونے والی مبینہ امریکی بمباری کے بعد کی ویڈیوز جاری کر دی ہیں جس میں شدید تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ جامعہ ایران کی ٹیکنالوجی کے شعبے کی نمایاں درسگاہوں میں شامل ہے جسے حالیہ حملوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں عمارتوں کو بڑا نقصان پہنچا جبکہ کم از کم 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس سے قبل اسی جامعہ کے شعبۂ برقی انجینئرنگ سے وابستہ ایک استاد، سعید شمکدری، 23 مارچ کو ایک حملے میں جاں بحق ہو چکے ہیں جب ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے سائنسی اور تحقیقی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد جامعات اور تحقیقاتی مراکز کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

Related Posts