ایکسپورٹرز کیلئے سہولیات اضافہ؟ ایف بی آر کی ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں ترامیم

تازہ ترین

تازہ ترین

(FBR)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برآمد کنندگان کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں نئی ترامیم نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کسٹمز رولز 2001 میں اضافی ترمیمات کے مسودے کو نوٹیفائی کرنے کے لیے SRO 211(I)/2026 جاری کیا ہے۔

تجدید شدہ قواعد کے تحت اگر کسی ای ایف سی صارف نے رول 883 کے مطابق مقررہ مدت ختم ہونے سے قبل اجازت یافتہ ان پٹ گڈز کا جزوی یا مکمل استعمال کر کے آؤٹ پٹ گڈز برآمد کر دیئے ہیں تو سسٹم ایسے صارف کو ڈیوٹی فری ان پٹ گڈز کی مزید درآمد کی اجازت دے گا تاہم یہ سہولت صرف اسی حد تک ہوگی جتنی مالیت کے ان پٹ گڈز پہلے استعمال ہو چکے ہوں اور برآمد شدہ آؤٹ پٹ گڈز میں شامل ہوں بشرطیکہ یہ مالیت منظور شدہ حد سے تجاوز نہ کرے۔

مزید برآں ان پٹ گڈز اور برآمد شدہ آؤٹ پٹ گڈز کی تفصیل اور پی سی ٹی کوڈز وہی ہوں گے جو پہلے ہی ان پٹ-آؤٹ پٹ کوایفیشنٹ آرگنائزیشن (IOCO) یا متعلقہ ریگولیٹری کلیکٹر کی جانب سے منظور شدہ ہوں۔

یہ سہولت ان معاملات میں قابل قبول نہیں ہوگی جہاں ان پٹ-آؤٹ پٹ ریشوز (IORs) کو IOCO یا ریگولیٹری کلیکٹر کی جانب سے منظور یا عارضی طور پر منظور نہ کیا گیا ہو۔

ترمیم شدہ قواعد کے مطابق ریگولیٹری کلیکٹر کی جانب سے اس قانون کے تحت جاری کسی بھی حکم کے خلاف 30 دن کے اندر متعلقہ چیف کلیکٹر کے سامنے اپیل دائر کی جا سکتی ہے اور اپیل دائر ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر فیصلے کا اطلاق لازمی ہوگا۔

Related Posts