پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان
کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں کورونا کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے جس کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں کی صلاحیت بڑھائی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد انتظامات کا جائزہ لینے اسپورٹس کمپلیکس ویکسینیشن سنٹر راولپنڈی پہنچیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعمر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ویکسینیشن سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا اور آئے شہریوں سے تاثرات جانے۔ شہریوں نے ویکیسنیشن سنٹر کے انتظامات سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعمر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ویکسینیشن سنٹرمیں شہریوں کے لیے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سنٹراسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شہریوں کیلئے تسلی بخش انتظامات کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں روزانہ کی بنیاد پر 4 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

پنجاب میں کورونا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سوا سال میں تکلیف دہ مرحلہ سے گزرے ہیں ، پنجاب میں اس عرصے کے دوران ساڑھے 9 ہزار سے زیادہ افراد انتقال کر گئے. جبکہ آج کے دن 901 کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب میں آج 29 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ۔ ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ راجنپور، لیہ، خانیوال، لودھراں سمیت کچھ اور شہروں میں کورونا کے 8 فیصد سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آج راولپنڈی میں کورونا کیسز کی تعداد 3.5 فیصد ہے.

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 502 آکسیجن بیڈ اور 8 وینٹی لیٹر پر مریض ہیں. کورونا سے بچنے کے لیے ہر بندے کے لیے ماسک پہنا بہت لازم ہے. کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے.

Related Posts