روراں برس 18سے 60 سال کی عمر کے افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی، مولانا طاہر اشرفی

تازہ ترین

تازہ ترین

روراں سال 60 ہزار غیرملکی افراد حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے، مولانا طاہر اشرفی
روراں سال 60 ہزار غیرملکی افراد حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے، مولانا طاہر اشرفی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رواں برس 60 ہزار افراد حج کرسکیں گے۔ 18 سال سے 60 سال کی عمر کے افراد کو حج کی اجازت دی جاسکے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حج کے لیے جانے والے تمام افراد کےلے کورونا ویکسین کی خوراک لینا لازمی ہوگی۔ این سی او سی کی بتائی ہوئی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حج کے خواہشمندوں کے لیے یہ شرط لازمی ہو گی کہ وہ گذشتہ 6 ماہ کےدوران بیمار نہیں ہوئے۔ حج کے لیے میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کروانا ہو گا۔ سعودی حکومت کا مذکورہ فیصلہ خوش آئند ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال سے 60 سال کی عمر کے افراد کو حج کی اجازت دی جاسکے گی تاہم 18 سے کم اور 60 سال سے زائد العمر افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں سال غیر ملکی افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 60 ہزار غیرملکی رواں سال حج کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

Related Posts