ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر کے تحت “معرکہ حق واک” سے جشن آزادی کی سرگرمیاں شروع.

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹی ایم سی چنیسر

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر کراچی کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں “معرکہ حق” واک سے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

ٹائون میونسپل کارپوریشن چنیسر کے مرکزی دفتر سے شاہراہِ فیصل تک معرکہ حق و یوم آزادی ریلی میں شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے۔

واک میں چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، صدر پیپلزپارٹی ضلع شرقی اقبال ساند، جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ، صدر پی ایس 104 قمر احمد خان، صدر پی ایس 105 اقبال بالا ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حسام شمسی، ارتضی بلوچ کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندے، پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

شاہراہِ فیصل کے مقام پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگائے گئے اور چیئرمین چنیسر ٹائون و دیگر نے شہریوں میں قومی پرچم کا تحفہ تقسیم کیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی اقبال ساند کا کہنا تھا کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد یہ پہلا یوم آزادی آرہا ہے جس کا جشن ہماری قوم ایسے منائے گی کہ آنے والی نسلوں کو تاریخی کامیابی یاد رہے گی۔

چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے کہا کہ آج یکم اگست سے شروع ہونے والا جشن آزادی کا سلسلہ پورے مہینے جاری رہے گا، پورا کراچی اور خصوصاً ہمارے ٹاؤن کی ہر گلی ہر علاقہ پاکستانی پرچموں سے سجایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں 9 اگست کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر کے تحت مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے جو کراچی میں رہنے والے اہل ذوق کا چشن آزادی کا لطف دوبالا کردے گا۔

Related Posts