اسلام آباد: پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے نمایاں سیاسی شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نواز دیا گیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اعزازات تقسیم کئے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال،وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
سید طارق فاطمی، سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم، حنا ربانی کھر،انجینئر خرم دستگیر خان اور عمر فاروق کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
وفاقی وزرا مصدق ملک، احد چیمہ، مشیر وزیراعظم ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، سابق سفیر جلیل عباس جیلانی،اقتصادی سفارت کاری پر ایمبیسڈر ایٹ لارج عمر فاروق،سابق سیکریٹری خارجہ سفیرتہمینہ جنجوعہ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ڈائریکٹر جنرل آئی بی فواد اسد اللہ خان کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








