ورلڈ کپ کا سپر8راؤنڈ، بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: اسکرین گریب)

بارباڈوس: ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ میں بھارت نے افغانستان کو 47 رنز کے طویل فرق سے باآسانی شکست دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت ہر فیلڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی نے 20 گیندوں پر سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔ نجیب اللہ زدران 19 جبکہ گلبدین نائب 17 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹرز میں شامل ہوئے۔ بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کپتان روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے تھے۔ سوریا کمار یادو کو 28 گیندوں پر 53 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے سوریا کمار یادو 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہاردک پانڈیا 32، ورات کوہلی 24، رشب پنت 20، اکشر پٹیل 12، شیوم ڈوبے 10، کپتان روہت شرما 8 اور روندر جڈیجہ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

Related Posts