کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیٹے زاہد ٹیسوری کو آفیشل مقامات پر ٹک ٹاک ویڈیوز کی عکسبندی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے صاحبزادے زاہد ٹیسوری مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیوز کیلئے سرکاری ذرائع کا استعمال کرتے ہیں اور ہائی رینک افسران جیسا پروٹوکول حاصل کرتے نظر آتے ہیں۔
گورنر ہاؤس کی مختلف تقریبات میں زاہد ٹیسوری کی تقلید کرتے ہوئے پروٹوکول آفیسرز اور دیگر اہلکاروں کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ زاہد ٹیسوری چینی قونصل جنرل سمیت دیگر کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی موجود رہتے ہیں۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا کہ کامران ٹیسوری بطور گورنر سندھ جو آفیشل ملاقاتیں کرتے ہیں، ان میں زاہد ٹیسوری موجود رہتے ہوئے اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز وغیرہ بناتے ہیں جس پر متعدد صارفین نے پیغامات ارسال کیے۔
It’s shameful that in Sindh, where people are dying from poverty, Governor Kamran Tessori’s son is using public money for TikTok videos. This is how Pakistan is being robbed… #GovernorKaBeta #pakistaniactor
Shahid Afridi pic.twitter.com/blzuiW9s1b— Mohammad Kashif (@Kashifsial2244) June 20, 2024
مقروض ملک میں عوام کمائی سے عیاشی کرتا ہوا گورنر سندھ کا بیٹا. pic.twitter.com/N1Qq8oh9WO
— Qaimkhani (@QaimKhanisays) June 20, 2024
یہ زاہد ٹسوئ ہے کامران ٹسوئ گورنر سندھ کا بیٹا
کوئ جانتا ہے کہ اس کی سرکاری حیثیت کیا ہے؟
یا سرکاری میٹنگز میں اپنے والد کے عہدے کے باعث ٹریننگ کے لیے شرکت کر رہا ہے؟
کیونکہ ہم تو غلام ابن غلام ہیں پہلے کامران ٹسوئ کے اس کے بعد زاہد ٹسوئ کے???????? pic.twitter.com/jGBSC613Lg— Qamar Sohail (@QamarSohail09) June 20, 2024
ناقدین کا کہنا ہے کہ پبلک آفس اور ذرائع کا غیر ذمہ دارانہ استعمال کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں زاہد ٹیسوری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سمیت دیگر معاملات پر سب سے زیادہ تنقید ایکس (ٹوئٹر) پر کی گئی جہاں ہزاروں پیغامات ارسال کیے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








